شارٹ ٹرم پالیسیاں مرتب کرکے عام آدمی کوریلیف فراہم کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے سمارٹ لاک ڈائون کا خاتمہ تاجر دوست فیصلہ ہے’ سمارٹ لاک ڈائون کے خاتمے کے اعلان پر تاجر طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ الائیڈ گروپ کے صدرچوہدری پرویز اقبال کموکا نے آل پاکستان منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا’ تقریب میں آل پاکستان منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کے صدر گڈز ایسوسی ایشن شبیر احمد’ چیئرمین چوہدری اسلم شبیر’ وائس چیئرمین بائو خالد’ شعبان وٹو’ شہزاد جہانگیر وٹو’ رانا وزیر خاں کے علاوہ منی مزدا ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ چوہدری پرویز اقبال کموکا ہے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے سفید پوش طبقہ پس گیا ہے’ بجلی کی ناقابل برداشت قیمتیں در حقیقت غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہیں’ غریب عوام پر ہرہفتے پٹرول بم چلائے جارہے ہیں کئی سو گنا مہنگائی کے بعداب پٹرولیم مصنوعات میں صرف پانچ روپے کمی کرنا مہنگائی کے سمندر میں غوطے کھاتی ہوئی عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے’ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی لائی جائے اور مہنگائی میں کمی لائی جائے’انہوں نے کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ والے صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی حکمرانوں کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی ایک ظالمانہ طرز عمل ہے جس کی ہر سوچ و فکر رکھنے والے پاکستانی مذمت کررہا ہے’انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف بجٹ خسارے کو کم کرانے’ سبسڈی کو محدود کرانے’ بجلی و گیس کے نرخ حقیقی لاگت کے مطابق عائد کرانے کی بات کرتا ہے’ انہو ں نے کہاکہ دیکھا جائے تو اصل مسئلہ غریب صارف نہیں بلکہ مہنگے پاور پلانٹ کیپسٹی پیمنٹ’ بدانتظامی’ بجلی چوری’ لائن لاسز’سیاسی مفادات،فضول ترقیاتی منصوبے ہیں’ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ فل الفور شارٹ ٹرم پالیسیاں مرتب کر کے عام آدمی کو ریلیف پہنچایا جائے’ اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال کموکا نے وٹو برادرز کا افتتاح بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں