ملتان میں گھر کے اندر خاتون بے دردی سے قتل

ملتان(نامہ نگار)پنجاب کے شہر ملتان میں گھر کے اندر خاتون کو قتل کردیا گیا۔ واقعہ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مبینہ طور پرڈکیتی واردات کے دوران پیش آیا، مقتولہ پروین کو تیز دھار آلہ کے وار سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔اہل علاقہ کے مطابق 38سالہ پروین زوجہ عرفان نواب پور روڈ پر گھر میں اکیلی رہتی تھی ، نامعلوم شخص گھر میں گھسا اور تیز دھار آلہ سے شدید زخمی کردیا۔بعد ازاں پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکی جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔دوسری جانب پولیس نے کہاہے کہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور کوئی اولاد نہ تھی، وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی، واقعہ قتل ہے یا دشمنی کا معاملہ ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں