آرٹس کونسل فیصل آباد میں تقریری مقابوں کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔”ہم مائیں، بہنیں، بیٹیاں قوموں کی عزت ہم سے ہے”کے موضوع پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں مختلف تعلیمی اداروں کے 70سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی اور خواتین کے احترام، معاشرتی کردار اور قومی ترقی میں ان کی اہمیت پر مدلل تقاریر پیش کیں۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مرتضی، ممبر صوبائی اسمبلی قدسیہ بتول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز مدثرممتاز،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر نے شرکت کی۔انہوں نے کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت اور فکری سرگرمیاں نوجوان نسل میں شعور، اعتماد اور حب الوطنی کو فروغ دیتی ہیں۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو30 ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو20 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول احمد ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران رضا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں