لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلیے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں وائٹ بال کیمپ کے دوران گفتگو میں کہا کہ کیمپ میں آج وارم اپ میچ کھیل رہے ہیں، یہاں نئے کھلاڑی آئے ہیں جن کے ساتھ وقت نہیں گزارا تھا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو جاننے کا اچھا موقع ہے، گرمی بہت ہے درجہ حرارت 43 ڈگری ہے مگر کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی طور پر پاکستان میں واپس آکر اچھا لگ رہا ہے، واپس آنے سے قبل مجھے کچھ صحت کے مسائل تھے۔




