ایشین جونیئر انفرادی اسکواش ٹیم چین روانہ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپین شپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم چین روانہ ہو گئی، مقامی شہر پانزیہوا میں 20 سے 24 مئی تک ایشیائی بالادستی کے لیے پاکستان اسکواش اسکواڈ اسلام آباد سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔چیمپین شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز بوائز انڈر 19،نعمان خان بوائز انڈر 17، احمد ریان خلیل اور سہیل عدنان بوائز انڈر 15 جبکہ مصطفی خان بوائز انڈر 13ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرینگے، پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش اور ان کی بہن ماہنور علی گرلز انڈر15 ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈلز جیتنے کی کوشش کرینگی۔ چیمپین شپ میں گروپ کیپٹن (ر)عرفان اصغر ٹیم مینیجر اور معروف سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں