اسلام آباد (شوبز نیوز) اداکار اور سماجی کارکن اسد ملک نے اپنی زندگی کے انتہائی دردناک لمحات اور ذاتی نقصانات کے بارے میں کھل کربات کی ہے۔اداکار حال ہی میں واصی شاہ کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں والدین اور بھائی جیسے قریبی افراد کو کھویا، اور یہ صدمات آج تک ان کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔اسد ملک کے مطابق والدہ کے آخری لمحات ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھے۔




