گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں نوجوان نے مبینہ طورپرگلے میں پھنداڈال کر موت گلے لگا لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر342ج ب کے 25سالہ ساجد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال لیااور درخت سے جھول گیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہو گئی ۔ اطلاع ملنے تھانہ نواں لاہور پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لیکر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل نواں لاہور کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔پولیس مصروف مصروف کارروائی ہے۔




