مہنگائی کے ستائے شہریوں کو سرکاری محکموں نے لوٹنا شروع کردیا

ساہیوال (بیورو چیف) مہنگائی کے ستائے شہریوں کو سرکاری محکموں نے بھی لوٹنا شروع کر دیا محکموں میں بیٹھی بعض کالی بھیڑیں سرگرم۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی کے ساتھ ساتھ چونیاں اور گردونواح کے کے تمام سرکاری محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے کسی محکمے میں رشوت کے بغیر کام ناممکن ہے جس سے غریب عوام دوہرے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں تمام چھوٹے بڑے محکمے پولیس اسٹیشن’میونسپل کمیٹی’ستھرا پنجاب’ریونیو ڈیپارٹمنٹ’ ماحولیات’ پبلک ہیلتھ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ’سول ڈیفنس’فورڈ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمے کرپشن کی دلدل میں ڈوب چکے ہیں اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں اے سی والے دفتروں میں بیٹھے افسران اپنا اپنا حصہ وصول کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکموں میں موجود ان کالی بھیڑوں پر نظر رکھنے والے بعض خفیہ ایجنسیز کے اہلکار بھی مبینہ طور پر ان کرپٹ عناصر کے ساتھ ساز باز ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ کرپٹ ملازمین بے لگام ہیں ساہیوال کے شہریوں اور سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ساہیوال کے محکموں میں جاری اندھیر نگری کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو لوٹنے والے کرپٹ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں