خلیجی ممالک سے 1لاکھ65ہزار پاکستانی ملک بدر

اسلام آباد (بیورو چیف)وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیںجس کے مطابق خلیجی ممالک سے گزشتہ پانچ برس میں کل 1لاکھ 64ہزار 788 پاکستا نیوں کو ملک بدر کیا گیا۔اِسی طرح سعودی عرب سے پانچ برس میں1لاکھ 8ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9ہزار 814پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ قطر سے 2 ہزار971، بحرین سے 2ہزار 779اور کویت سے پانچ برس میں 698پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں