آٹھ رکنی کورین وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لی جے ہو اور اوکس کیف پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئر مین سیوجنگ کی قیادت میں آٹھ رکنی کورین وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور سنڈیکیٹ روم میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ڈینز و ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لی جے ہو نے کہا کہ یہ دورہ مجوزہ چارہ جات پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ انہانسمنٹ پراجیکٹ 2028-31ء کے تحت لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چارے کی معیار اور مقدار دونوں لحاظ سے 40 تا 50 فیصد دائمی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث دودھ اور گوشت کی پیداوار براہِ راست متاثر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے چارے کی پیداوار اور اس کی کمی کو ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پاس 400 مویشیوں پر مشتمل کیٹل فارم اور تقریباً 700 ہیکٹر زرعی اراضی موجود ہے جس کے باعث یہ ادارہ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ذریعے اس نوعیت کے اشتراک کے لیے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں