کراچی(سپورٹس نیوز) شہر قائد کے نوجوانوں کا رات میں گاڑیاں دوڑانے کا خواب پورا ہوا پاکستان میں پہلی بار فلڈ لائٹس ڈریگ ریس منعقد ہوئی،کراچی کے نوجوانوں کا رات میں گاڑیاں دوڑانے کا خواب پورا ہوا، پاکستان میں پہلی بار فلڈ لائٹس ڈریگ ریس ہوئی جس میں ملک بھر سے 60 سے زائد ڈرائیورز نے شرکت کی۔شیروانی اسپورٹس گلوبل کے تحت ڈی ایچ اے سٹی کے ولوچی ٹریک پر ڈریگ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ 200 میٹر کے ٹریک پر ہونے والی اس ریس میں 60 گاڑیاں دس مختلف ڈریگ ریس کٹیگریز میں ایکشن میں نظر آئیں۔




