شادی کے بغیر خوش رہنے کی صلاحیت موجود’ سارہ علی خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ مجھ میں شادی کے بغیر خوش رہنے کی صلاحیت موجود ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور ذاتی تجربات اور محبت سے متعلق اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ آپ اپنے تجربات اور اپنے آس پاس کی چیزوں کا نتیجہ ہوتے ہیں زیادہ سنجیدہ ہونے کا خطرہ مول لیتے ہوئے میں یہ کہوں گی کہ میں نے دیکھا ہے کہ شادیاں غلط بھی ہو سکتی ہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ صحیح انسان کا انتظار کیا جائے۔سارہ علی خان کے یہ خیالات ان کے اپنے خاندانی پس منظر کی عکاسی کرتے ہیں، ان کے والدین، اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ نے 1991 میں شادی کی تھی جب سیف 21 سال کے اور امرتا 33 سال کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں