فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہ بھی زکوة دیتے ہیں۔لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ حکومت پر اعتماد نہیں ہوتا۔جب ریاست زکوة جمع کرے گی تو جو یہ ٹیکس عوام کو لگائے جا رہے ہیں ان کی ضرورت ہی نہیں رہے گی یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 سرادر عامر حیات سندھو،ضلعی نائب صدر کاشف کامران ،رہنما پی پی پی سردار احتشام نور سندھو اپنے بیان میں کہی پارٹی رہنماوں نے کہا کہ جب حکومت کمزور طبقے کی ضرورت پوری کرے گی تو اس کی عزت نفس مجروح نہیں ہو گی۔قدم قدم پر عوام سے ٹیکس لیا جا رہا ہے پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہماری قوم ٹیکس نہیں دیتی۔آج بھی دنیا میں وہی معیشت بہتر ہے جہاں پیدا وار ہو رہی ہے اور پیدا وار میں جو فطرتی انڈسٹری ہوتی ہے اس کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔جیسے ہمارے ہاں زراعت ہے ہمارا زرعی ملک ہے۔اگر ہم زراعت کو ہی جدید سہولیات سے آراستہ کر لیں اور زراعت سے متعلق جو محکمے ہیں وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں کسانوں کو سہولیات دی جائیں تو سال میں دو بار فصل لی جاتی ہے۔




