گرج چمک کیساتھ بارش’محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔آج صبح سویر ے سورج کی کرنیں روشنی بکھیرنے کے ساتھ گرمی کی شدت میں نمایاں اضافے کا سبب بن گئیں،درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈکیاجارہاہے اورآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہیجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر اقتدار میں ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ رات اور شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہے گا،آج صبح کے اوقات میں وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میںدرجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،صبح کے اوقات میں اسلام آباد کے درجہ حرارت میں بدستور اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوائیں معمول سے کم ہیں اور دن کے وقت 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،پہاڑی علاقوں میں میں بھی آج بارش کا امکان ہے،کشمیر، گلگت بلتستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس کے علاوہ بالائی کے پی کے مختلف اضلاع میں بھی آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں