کیری ڈبے کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا دم تو ڑ گیا

ماموں کانجن(نامہ نگار )کیری ڈبے کی ٹکر سے شدید زخمی ہونیوالا55سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک497گ ب کا غریب محنت کش گدھا گاڑی پر جارہا تھا کہ احسان چوک کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ نے اسکی خستہ حال ریڑھی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ریڑھی بان احمد علی شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ کیری ڈبے کاڈرائیور کیری ڈبے سمیت فرار ہوگیا زخمی غریب علاج نہ ہوسکنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں