فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب جھنگ روڈ،چکیرہ اور داد چوک ڈسپوزل اسٹیشن کی ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ ڈویلپمنٹ اور آپریشنز ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام ترقیاتی سکیموں پر ہونیوالے تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ عیدالاضحی کے ایام کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی اعلی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ جھنگ روڈ بھٹہ سٹاپ کی سیوریج شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر مشینری کو آپریشنل رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کو فل سپیڈ کیا جائے۔




