بلوچستان سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

کوئٹہ(نامہ نگار) بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی۔ ریلو ے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر18اور 19مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس کو معطل کردیا تھا۔حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز منسوخ اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 2 دن جیکب آباد تک محدود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں