ڈسٹرکٹ جیل میں حدود کیس کا حوالاتی دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں حدود کیس کا حوالاتی زندگی کی بازی ہار گیا، جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والا کے حدود کیس کا 40سالہ ملزم غلام علی ولد محمد عمر ڈسٹرکٹ جیل میں بند تھا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی تاہم جیل انتظامیہ نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں