فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں پر قابو پایا نہ جا سکا، آج پھر مزید58 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے ،متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے۔جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین کو بے آبرو اور 4کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوا لہ کے علاقہ 403گ ب کے بلال نے بتایا کہ اوباش ملزم علی رضا نے اس کی بھابھی (ش) ،410گ ب کی بھولاں بی بی کی بیٹی(ح) کو اوباش ملزم نعیم نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، نشاط آباد کے علاقہ 4ج ب کے جارج مسیح کی بیٹی (س) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے 110ج ب کے اکرم کی بھانجی (الف) کو ملزمان سنی وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ106ج ب کی خالدہ بی بی کی بیٹی(ک) کو ملزمان سلیمان وغیرہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 77ر۔ب کے اسلم کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ آدم چوک میں عمر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی سامان چوری، فیض آباد میں پاور لوم فیکٹری کے قریب عامر ندیم سے22ہزار و فون، سیالوی کالونی کے اسلم سے50ہزار و فون، تلیانوالہ روڈ پر محمد علی کے گھر سے قربانی کا بکرا چوری، تلیانوالہ کے احسن وقاص سے10ہزار و فون چھین لیا، رفحان ملزکے قریب صابر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں شیر محمد سے 85ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے قمر السلام کی شاپ سے2لاکھ لوٹ لیے، ملک پور کے قریب فاروق سے نقدی و فون، نشاط آباد کے تنویر کے گھر سے دو بکرے چوری، بھائی والا کے مدثر علی سے10ہزار و فون، رحمان ٹائون کے شامد پرویز کے گھر کا صفایا کر دیا، 186گ ب کے وقاص کی حویلی سے مویشی،188ر۔ب کے راشد کی دکان سے ٹائر چوری،115ج ب کے عبدالحمید سے 17ہزار و فون، ایوب کالونی کے راحیل سے 5ہزار و فون، سمن آباد کالج روڈ پر احمد سے13ہزار و فون،225ر۔ب کے نعمان سے نقدی و فون چھین لیا، جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب جہانزیب سے نقدی و فون، ٹی این ٹی کالونی کے آصف سے12ہزار و فون،30ج ب کے منیر کے گھر سے بکرے چوری، 28ج ب کے عثمان کی حویلی سے مویشی چوری،80ج ب کے یاسرخلیل کے گھر سے دو بکرے چوری، سمندری روڈ پر زاہد سے50ہزار و فون چھین لیا، سول ہسپتال جڑانوالہ کے قریب فاروق سے ایک ہزار، کینال روڈ پر آفتاب سے جھپٹا مار کر پرس،104گ ب کے شبیر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے چوری، 123گ ب کے نثار احمد سے موٹر سائیکل چھین لی،37گ ب کے عون عباس سے16ہزار و فون، 433گ ب کے محمد بخش کی حویلی سے مویشی چوری،278گ ب کے زاہد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 644گ ب کے بلال سے17ہزار و فون چھین لیا، 229ر۔ب کے اویس سے لیپ ٹاپ و فون،97ر۔ب کے تنویر سے فون چھین لیا،611گ ب کے اظہر کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 412گ ب کے اعظم کے گھر سے دو بکرے،426گ ب کے آصف کے ڈیرہ سے گندم چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عثمان سے نقدی و فون،598گ ب کے اسلم کی حویلی سے مویشی،541گ ب کے رضوان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے چوری،509گ ب کے حیدر علی سے4لاکھ 83ہزار چھین لیا،555گ ب کے عرفان سے نقدی و فون،553گ ب کے غلام عباس سے نقدی،علاوہ ازیں سلطان ٹائون کے محبوب علی، مرضی پورہ کے عبدالوحید، رسول پورہ سے شاہزیب، 273ر۔ب کے عمر فاروق ، مکوآنہ کے فہیم، محمد عامر،سمندری کے حمزہ، 486گ ب کے اعجاز حسین،195گ ب کے اصغر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔




