فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما ، معروف عالم دین ، خطیب و مہتمم جامع مسجد اشرفیہ شالیمار پارک فیصل آباد حضرت مولانا حافظ محمد ایوب صابر مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 06چھ بجے محمد دین قلفیاں والی گرائونڈ سمن آباد میں ادا کی جائے گی ۔ دریں اثنا ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری محمد ارشد ، قاری بشیر احمد عزیزی ، مولانا عبد الشکور کاظم ، حبیب الرحمن بٹ و دیگر نے مرحوم کی دعوتی و تبلیغی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عالم دین کے ساتھ ساتھ بہت اچھے شاعر بھی تھے جنہوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ کے ساتھ شاعری کے ذریعے محب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا ثبوت پیش کیا ۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بشری خطائوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین رابط نمبر حافظ محمد ایوب صابر 7188308 ۔ 0301




