فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جاپان میں تعینات معروف سفارتکار پریس قونصلرمقرب مختار اعوان ، معظم مختار اعوان ایڈووکیٹ، مبشر مختار اعوان، مدثر مختار اعوان کے برادر نسبتی اور محمد سرور علوی سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے داماد ڈاکٹر نجیب الرحمان کو انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف سماجی و سفارتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہوگئی۔سوگواران کے مطابق مرحوم نجیب الرحمان نہایت ملنسار، شفیق اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی وفات پر مختلف شخصیات نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے پی آئی ڈی سے حامد محمود ملک انفارمیشن آفیسر اور محمد وحید ملک سمیت دیگر سماجی و سفارتی شخصیات نے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔




