برازیل فٹ بال دنیا کی ٹیموں میں اپنا مقام رکھتا ہے’ کارلو

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس نیوز) برازیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ کارلو اینچیلوٹی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم انہوں نے رواں برس عالمی کپ جیتنے کی پیش گوئی سے گریز کیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے 26 رکنی حتمی سکواڈ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی کوچ نے کہا کہ وہ کوئی جادوگر نہیں بلکہ گزشتہ 40برس سے فٹ بال کی دنیا میں کام کرنیوالے تجربہ کار کوچ ہیں’ انہیں اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں