ریڈکلف کے کایو سٹیڈیم کو میزبان میدان مقرر کر دیا

جنیوا (سپورٹس نیوز) عالمی بیس بال و سافٹ بال کنفیڈریشن نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے سافٹ بال کوالیفائنگ مرحلے کے لئے آسٹریلیا کے شہر ریڈکلف کے کایو سٹیڈیم کو میزبان میدان مقرر کر دیا۔شنہوا کے مطابق عالمی بیس بال و سافٹ بال کنفیڈریشن کے مطابق 2027 ویمنز سافٹ بال ورلڈ کپ فائنلز 5 سے 11 اپریل 2027 تک آسٹریلیا میں منعقد ہوں گے، جہاں کامیاب ٹیم کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں براہِ راست شرکت کا موقع ملے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اولمپکس میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں مختلف عالمی کوالیفائنگ زونز کی فاتح ٹیمیں، فائنلز کی چیمپئن ٹیم، آخری کوالیفائنگ ایونٹ کی فاتح اور میزبان امریکا شامل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں