ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

ساہیوال (بیورو چیف) عید الضحیٰ کے موقع پر نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں بشمول ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جو شہر بھر کی مین شاہراہوں پرچیکنگ اور گشت کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی مقام پر نوجوانوں کو اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری ڈی آرٹی اے ساہیوال ٹاسک فورس کے کنوینر ہونگے جبکہ ڈپٹی سپرنٹندنٹ پولیس (ٹریفک)،ڈپٹی سپرنٹندنٹ پولیس (ہائی وے) پٹرولنگ پولیس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو 1122) اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اس کے ممبران ہونگے۔ ٹاسک فورس کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے کاروائی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں