اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاک چین دوستی اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔پاک چین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ بہار کے موسم کی طرح یہ تعلقات ہمیشہ بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ 2026 میں پہلا پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کے ساتھ خلا میں روانہ ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چائنہ سینٹر 2 عظیم ممالک کی تہذیبوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔




