چار افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد

گوجرہ (نامہ نگار) نا لی کے تنازعہ پر چار افراد نے گھر میں گھس کر بیوہ خاتو ن کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈا لا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 360 ج ب کی بیوہ خاتو ن سعدیہ سرفراز کا گاؤ ں مذکو ر کے ماجد علی وغیرہ سے نالی کا تنازعہ چل رہا ہے جس پر معمو لی جھگڑا ہوا تو ماجد علی وغیرہ مشتعل ہو گئے اور چار افراد نے گھر میں گھس کر بیوہ خا تو ن کو تشدد کا نشا نہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیئے جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں