اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی فٹبال سازی کو عالمی خراجِ تحسین

نیویارک(سپورٹس نیوز) دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات کو آج اقوامِ متحدہ میں بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔پاکستان کے مستقل مندوب سفیرعاصم افتخار احمد نے عالمی یومِ فٹبال 2026 اور فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر محترمہ اینالینا بیئربوک کو پاکستان میں تیار کردہ ایڈیڈاس ٹرائیوناڈو فٹبال پیش کی’عالمی معیار کے فٹبال تیار کرنے والے ملک کے طور پر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کردار کو اجاگر کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں