پانزیہوا(سپورٹس نیوز) 33ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سفر کا کامیاب آغاز کر دیا۔چین کے شہر پانزیہوا میں 24 مئی تک کھیلی جانے والی چیمپئین شپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز نے 27 منٹ کے آسا ن مقابلے میں رازاکا ایدھمی سلیمان کو0-3 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔




