فیفا ورلڈ کپ سے قبل برازیل کو بڑا جھٹکا

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس نیوز) برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث فیفا ورلڈ کپ2026 سے قبل ان کی فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔سانتوس کلب کے حکام نے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔شنہوا کے مطابق 34سالہ نیمار پنڈلی میں تکلیف کے باعث بدھ کو سین لورینزو کے خلاف اپنی ٹیم کا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ٹیم ڈاکٹر روڈریگو زوگائب کے مطابق نیمار 27 مئی کو برازیل کے تربیتی کیمپ میں مکمل یا قریب مکمل فٹ حالت میں شامل ہوجائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں