گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کیلئے خوشیوں کا پیغام ہوتی ہیں’ نعمان اعجاز

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار نعمان اعجاز کا گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل مائوں کو دیا گیا مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ میم شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ 22 مئی سے 24 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات جاری رہیں گی، لہذا ماں کو چاہیے کہ وہ بچوں کی طویل چھٹیوں کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔میم میں مزاحیہ انداز میں تیاری کے نسخے بھی بتائے گئے، جن میں بھیگے بادام کھانا، بادام کے تیل سے سر کی مالش کرنا اور نمک والے پانی کے غرارے شامل تھے تاکہ مائیں لمبی چھٹیوں کے چیلنج کا سامنا کر سکیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا ہے، جبکہ کئی والدین نے اسے اپنی روزمرہ کی زندگی سے قریب قرار دیتے ہوئے ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ردِعمل دیا ہے۔مداحوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کے لیے خوشیوں کا موسم ہوتی ہیں، لیکن والدین خصوصا ماں کیلئے یہ وقت گھر کے روٹین اور توانائی کو مکمل طور پر بدل دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں