ماہرہ خان بھی سلمان خان کے حق میں بول پڑیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی سلمان خان کے حق میں بول پڑیں، اسپتال میں پیچھا کرنے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار کی اس ویڈیو پر ردِعمل دیا ہے جس میں وہ اسپتال کے باہر پاپارازی فوٹوگرافروں پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلمان خان ممبئی کے ایک اسپتال میں کسی کی عیادت کے بعد باہر نکلے تو فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا شروع کر دیا اور مسلسل ان کی آنے والی فلم ماتر بھومی کا نام پکارتے رہے۔ویڈیو میں سلمان خان واضح طور پر ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے ہاتھ کے اشاروں سے پاپارازیوں سے سوال کیا کہ اسپتال جیسے حساس مقام پر بھی کیمرے پیچھا کیوں کر رہے ہیں؟ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مختصر مگر دلچسپ انداز میں لکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں