درشیم 3 نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر دھوم مچادی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے سپر اسٹار موہن لال کی فلم درشیم 3 نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد التوا کے بعد اب درشیم3 آج سنیما گھروں کی زینت بن گئی جس میں موہن لال نے جارج کٹی کا کردار نبھایا ہے۔فلم میں جارج کٹی کے قتل کی تفتیش کو آگے بڑھایا ہے جبکہ مینا، انسیبا حسن اور ایستھر انیل بھی اس سیریز میں اپنے کرداروں کو دوبارہ پیش کیا ہے۔درشیم 3 نے ریلیز کے پہلے ہی دنیا بھر میں 43.37 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جبکہ صرف بھارت میں اس کی کمائی صرف بھارت میں 18.37 کروڑ روپے ہے۔ٹریڈ اینالسٹ کا کہنا ہے کہ موہن لال کی فلم آنے والے چند دنوں میں باکس آفس پر تاریخ رقم کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں