پنجاب میں سپورٹس اکیڈمیز کی تعداد میں اضافہ کھلاڑیوں کیلئے مفت تربیت

لاہور (سپورٹس نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے میں کھیلوں کی اکیڈمیز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 18 کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈی جی سپورٹس کے مطابق 18 مختلف کھیلوں کی اکیڈمیز جون کے پہلے ہفتے میں فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اکیڈمیز میں کھلاڑیوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ 2000 سے زائد گرلز اور بوائز کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ڈی جی سپورٹس طارق قریشی کے مطابق کھلاڑیوں کو مفت کٹس بھی دی جائیں گی جبکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو سکالرشپس بھی فراہم کی جائینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں