ثاقب حسین نے ویرات کوہلی کو ڈریم وکٹ قرار دیدیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر ثاقب حسین نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا ڈریم وکٹ قرار دے دیا۔سن رائزرز حیدرآباد کے نوجوان فاسٹ بولر ثاقب حسین نے گزشتہ روز اپل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ہائی پریشر آئی پی ایل میچ کے دوران ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کو ڈریم وکٹ قرار دیا ہے۔بہار میں پیدا ہونے والے 21 سالہ ثاقب نے حیدرآباد کو 55 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فاسٹ بولر نے حیدرآباد کے لیے ایک اور وکٹ لے کر اپنی متاثر کن ڈیبیو آئی پی ایل مہم کو جاری رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں