کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ویمن کارڈ کے خلاف آواز بلند کردی ہے۔اداکارہ صنم سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کفیل میں زیبا کا مرکزی کردار نبھا کر مداحوں کی جانب سے خوب داد وصول کی۔اداکارہ حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔انہوں نے ہمیشہ خواتین کی حمایت کی ہے تاہم ان کی رائے نے اہم نکتے کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے اور انہوں نے ویمن کارڈ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔صنم سعید نے کہا کہ کسی کو ویمن کارڈ استعمال کیے بغیر ہی اپنی بات کو آگے بڑھانا چاہیے، کسی چیز کا مطالبہ اس خیال سے نہ کریں کہ میں ایک عورت ہوں بلکہ یہ کہیں کہ یہ کیسا حق ہے اور اس کے لیے کام کریں۔واضح رہے کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق ایک ایسی تحریک ہے جو اس رفتار سے آگے نہیں بڑھ سکی جس کی ضرورت تھی جن خواتین کو تعلیم اور وراثت کا حق نہیں دیا جاتا، جنہیں غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے اور جنہیں مساوی اجرت نہیں دی جاتی ان کے لیے ضروری تھا کہ یہ حقوق ان کے حصے میں آئے۔لیکن اب یہ ایک متنازعہ موضوع بن گیا ہے کہ لوگ کسی حقیقی تبدیلی کے بجائے عورت مارچ کے پوسٹروں پر بحث کر رہے ہیں۔




