مجھے اداس شاعری اچھی لگتی ہے اسی لئے مجھے جون ایلیا پسند ہیں’ طلحہ انجم

لاہور (شوبز نیوز) گلوکار طلحہ انجم نے معروف شاعر جون ایلیا کی شاعری سے لگا کی وجہ بیان کردی۔حالیہ انٹرویو میں معروف گلوکار طلحہ انجم نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول میں پڑھتا تھا تو انگلش میں شاعری لکھتا تھا، جون ایلیا کی شاعری سے لگا ریپ سننے کے دس سال بعد ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں جو سامنے آجاتا تھا تو پڑھ رہے تھے، جون ایلیا کی شاعری بہت اچھی لگی اور وہ کیا زبردست شاعر ہیں۔طلحہ انجم نے کہا کہ میری شاعری زندگی اور جاننے والوں یا کوئی ایسی چیز جو میں نے سنی دیکھی ہو اس پر ہوتی ہے, مجھے اداس شاعری اچھی لگتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں