میں روائتی ساس بہو کے رشتوں والی کہانیاں نہیں کرنا چاہتی’ حیا خان

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ حیا خان نے کہا ہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں ادا کارہ نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں نوجوان فنکاروں کو واضح اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کرنے کے بجائے اکثر غیر سنجیدہ بہانے بنا دیے جاتے ہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں شفافیت کے فقدان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو کاسٹنگ سے متعلق فیصلوں پر صاف اور واضح جواب دینے کے بجائے اکثر لنگڑے بہانے بنا دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا ، ہماری انڈسٹری میں سیدھا جواب دینے کے بجائے بہت لیم ایکسکیوزز دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اس رویے کی وجہ سے الجھن کا شکار رہتے ہیں کیونکہ انہیں مسترد کیے جانے کی اصل وجوہات پیشہ ورانہ انداز میں نہیں بتائی جاتیں۔اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں پیشہ ورانہ حدود قائم رکھنے سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ وہ اکثر اہم ملاقاتوں میں اپنی والدہ کو ساتھ لے کر جاتی ہیں تاکہ خود کو زیادہ محفوظ اور پرسکون محسوس کر سکیں۔انہوں نے کہا، میں اکثر میٹنگز میں اپنی ماما کو ساتھ لے کر جاتی ہوں تاکہ میں کمفرٹیبل محسوس کروں۔حیا خان نے بتایا کہ کسی قریبی فرد کی موجودگی نہ صرف انہیں غیر آرام دہ صورتحال سے بچاتی ہے بلکہ نئے ماحول میں پیشہ ورانہ توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔اپنے ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے ایک پراجیکٹ چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہاں موجود ہدایتکار سیٹ پر انتہائی سخت اور غیر مناسب رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔ان کے بقول یہ تجربہ ذہنی طور پر تکلیف دہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں