خوفناک ٹریفک حادثہ،16افراد جاں بحق،7زخمی

سوات (نامہ نگار) سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب مسافر وین کھڑی بس کے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔ موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ وین سائیڈ پر پارک بس کے پیچھے آکر ٹکرائی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ پیچھے سے آکر ٹکرانے والی وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں