5سو سالہ قدیمی تین روزہ جشن ہزارہ کا اختتام

ہری پور(سپورٹس نیوز) 5 سو سالہ قدیم تاریخ رکھنے والا تین روزہ جشن ہزارہ کے پروگرام اختتام پذیر ہو گئے۔جشن ہزارہ میں مختلف ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا انعقاد ہوا جن میں نیزا بازی اور والی بال سمیت مختلف کھیل پیش کیے گئے، ہری پور سمیت ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے جشن ہزارہ کے پروگراموں میں شرکت کی۔ظفر پارک میں مختلف سکولوں کے تعاون سے خواتین کا مینا بازار بھی لگایا گیا، جس میں مختلف سکولوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں