لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شکیل عباسی کو پرو ہاکی لیگ کے لیے جاری ٹرائلز کے آخری روز عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شکیل عباسی قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں ٹریننگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم انہیں ہوائی ٹکٹ کے اخراجات نہ ہونے کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ ٹیم کے ٹرائلز بھی جاری تھے۔اس حوالے سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کے اعلان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا باقاعدہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا جبکہ شکیل عباسی بھی قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں شریک نہیں ہیں۔




