کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہونے والے شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔حالیہ برسوں میں مختصر بالوں کا فیشن اداکارہ میں خاصا مقبول ہوا ہے، اس ٹرینڈ کو سب سے پہلے ہانیہ عامر نے نمایاں کیا، جنہوں نے متعدد ڈراموں میں شارٹ ہیئر لک اپنایا، جبکہ بعض کرداروں کے لیے وِگز بھی استعمال کیں، بعد ازاں سجل علی، صحیفہ جبار خٹک اور صبور علی نے بھی مختصر بالوں کے انداز اپنائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ علیزے شاہ خود بھی ماضی میں باب کٹ کروا چکی ہیں۔




