ممبئی (شوبز نیوز) لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے گھر جلسہ کے باہر ایک مداح شدید گرمی میں کئی گھنٹے انتظار کے بعد بیہوش ہو کر سڑک پر گر گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب سیکڑوں مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح اچانک سڑک پر گر گیا۔ دیگر افراد نے فورا اسے سہارا دیا اور محفوظ جگہ پر بٹھا دیا۔امیتابھ بچن اکثر اتوار کے روز مداحوں سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے بلاگ پر شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو ہدایت دی کہ مداحوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔




