پرچے کی نقل کرتے 3 امیدوار گرفتار

لاہور (بیورو چیف) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحان 2026ء کے کیمسٹری کا پرچہ کے دوران 3 امیدواروں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ کنٹرولر امتحانات کے سکواڈ نے مختلف سینٹروں میں سرپرائز وزٹ کیے، گورنمنٹ ہائی سکول سے 3 امیدواروں کو بوٹی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پکڑے گئے امیدوارں میں سلیمان مسیح رولنمبر 544158، سعبان علی رولنمبر 680443اور حامد عرفان رولنمبر 680426شامل ہیں، تمام امیدواروں پر یو ایم سی بنا کر کیس کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے احکامات پر سخت مانیٹرنگ جاری ہے، امتحانات میں بوٹی مافیا اور نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔توصیف الرحمان نے مزید کہا کہ کنٹرولر امتحانات کا مزید کہنا تھا کہ جعلی امیدوار اپنا مستقبل دا پر نہ لگائیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، انہوں نے چھاپہ مار ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں