گورنر سٹیٹ بینک سے چیئر پرسنBISPکی ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف)گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے کراچی میں ملاقات کی۔ جس میں وزیراعظم کے کیش لیس اکانومی وژن کے تحت خواتین بینفشریز کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیوں اور انٹرآپریبلٹی میکانزم کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ صدر پاکستان کی خصوصی ہدایات اور وزیراعظم کے کیش لیس اکانومی وڑن کے تحت بی آئی ایس پی کی خواتین بینیفشریز کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیوں کے نظام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے آگاہی مہمات کو بھی موثر بنایا گیا ہے تاکہ جن مستحق خواتین نے ابھی تک مفت سم حاصل نہیں کی وہ 15 جون 2026ء سے پہلے اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفاتر سے یہ سہولت حاصل کر سکیں۔انہوں نے انٹرآپریبلٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نظام مستحق خواتین کو یہ سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنی ادائیگیاں اپنے پسند کے بینک سے حاصل کر سکیں جس سے آسانی، شفافیت اور مالی شمولیت کو فروغ ملے گا۔گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلئے انٹرآپریبلٹی میکانزم کے نفاذ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈائریکٹر جنرل کیش ٹرانسفرز بی آئی ایس پی محمد ادریس میاں بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں