فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل برازیل کو بڑا دھچکا

برازیلیا (سپورٹس نیوز) برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے دوستانہ میچز سے باہر ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ دوبارہ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انجری کے باعث نیمار کو مکمل صحت یابی میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔34سالہ نیمار کو یہ انجری 17 مئی کو سینٹوس کی کوریتیبا کے خلاف 3-0 کی شکست کے دوران ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں