نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ میں اسمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام فرنچائزز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو میچ میں سن گلاسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاررائی ہو گی۔




