تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران جنوبی لبنان سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کے لبنانی مطالبات کو مسترد کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے غیرمسلح ہونے تک پوزیشن برقرار رکھنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے رسائی حاصل کریں گے۔




