فلموں میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں’ مومنہ بتول

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،میری نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں مزید کہا کہ میں نے مقام معیاری کام کی بدولت حاصل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں