حقیقی زندگی پر یقین رکھتی ہوں، انمول بلوچ

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز سے قبل کال سینٹر میں 16 ہزار کی ملازمت کرتی تھیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں آنے سے قبل وہ ایک کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھیں، جہاں ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 16 ہزار تھی۔انمول بلوچ نے بتایا کہ وہ حقیقی اور سادہ زندگی پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا رجحان رومانوی طرزِ زندگی کی جانب کم ہے میری توقعات سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی۔ ہے جسکی بہت خوشی ہے اور اسی طرح مستقبل میں بھی محنت سے عمدہ کام کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرں گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاروں کے قریب ہیں، تو انمول نے بتایا کہ ان کے فون میں انڈسٹری کے بیشتر بڑے ناموں کے نمبر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں