لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے نئی نسل کے فنکاروں، خصوصا جنریشن زی (Gen Z) کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان اداکار ابھی تجربہ کار ستاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میرا نے اپنے فلمی کیریئر، ماضی کے یادگار منصوبوں اور شوبز انڈسٹری میں اپنے تجربات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے اپنی مشہور فلم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں بابر علی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک خوش گوار اور یادگار تجربہ تھا، جہاں شوٹنگ کے دوران کئی دلچسپ لمحات بھی پیش آئے۔میرا نے سینئر فنکاروں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستانی سنیما کے ساتھ ان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم انتہا میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل تھا۔میرا نے نوجوان اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنریشن زی میرا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو پہلے اپنی اداکاری اور فنی صلاحیتوں پر مزید محنت کرنی چاہیے، پھر خود کو سینئر فنکاروں کے برابر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔




